تہران۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی فضائیہ کا ایک جنگی جہاز ملک کے شمالی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق یہ واقعہ آذربائیجان کی سرحد کے قریب سبلان نامی پہاڑی سلسلے میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ امدادی ٹیمیں اور تین ہیلی کاپٹرز پائلٹ کو تلاش کر رہے ہیں۔ مگ 29 طرز کے اس طیارے کے پائلٹ نے تباہی سے قبل چھاؤنی سے رابطہ کیا تھا۔ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
