ایرانی میزائل حملہ: زرتلافی کے تنازعہ میں شدت

   

کیف : یوکرائن اور تین مغربی ممالک کی ایران سے زرتلافی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ یہ ممالک تہران پر یوکرائنی طیارے کو ایرانی میزائل لگنے سے ہلاک ہونے والوں کو زر تاوان کی ادائیگی سے بچنے کی کوشش کا الزام لگا رہے ہیں۔جنوری 2020 میں ایران کے ایک فوجی میزائل کا نشانہ بننے سے یوکرائن کے ایک مسافر بردار طیارے پر سوار 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یوکرائن اور تین مغربی ممالک اس حادثہ کیلئے تہران سے زر تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔