امریکہ نے ایرانی میزائل پروگرام میں معاونت کے شبے پر تیرہ بیرونی اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ متاثرہ افراد اور کمپنیوں کا تعلق چین، عراق، روس اور ترکی سے ہے۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے منگل کی شب جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ تین چینی کمپنیاں، ایک چینی شہری اور ایک ترک کمپنی ان پابندیوں کے زمرے میں آتی ہیں۔ پابندی کے زمرے میں آنے والی ایک چینی کمپنی کا نام لوؤ ڈنگ ون ہے، جس کے بارے میں امریکہ کا الزام ہے کہ اس کمپنی نے پاکستانی اسلحہ کی صنعت کو بھی حساس نوعیت کا سامان فراہم کیا۔
