تہران : ایران کے صوبے سیستان میں مسلح گروپ سے مقابلے کے دوران 5 سرحدی محافظ جاں بحق ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی گارڈز کا مسلح گروپ سے مقابلہ سیستان کے سرحدی علاقے سراوان میں ہوا، مسلح دہشتگرد گروپ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ایرانی گارڈز سے مقابلے کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ سراوان میں دہشتگرد کارروائی کا مقصد مشترکہ سرحدی سکیورٹی صورتحال خراب کرنا اور دونوں ملکوں کی سرحدوں پر رہنے والوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانا تھا۔پاکستانی حکومت اور عوام نے اس واقعہ پر ایرانی حکومت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔