ایرانی نیم فوجی اڈہ پر حملہ ، ایک ہلاک

   

تہران ۔ 2 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ایرانی سرکاری ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ جنوب مشرقی ٹاؤن نگ شہر میں نیم فوجی اڈہ پر حملے کے نتیجے میں ایک فرد ہلاک ہوگیا اور پانچ دیگر کو زخم آئے ۔ یہ اڈہ بسیج ایران کے طاقتور ریولیوشنری گارڈ سے ملحق ہے ۔ حکام نے ہفتہ کے حملے کی نوعیت کے تعلق سے وضاحت نہیں کی اور نہ ہی کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ صبح کے فلاگ ریزنگ کے دوران پیش آیا۔ نگ شہر پاکستان کے سستان ۔ بلوچستان کی پٹی میں واقع ہے ۔ ڈسمبر میںچابہاربندرگاہی شہر میں پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش کار دھماکہ ہوا تھا۔