ایرانی نیوکلیئر معاہدہ پر مذاکرات ضروری :جرمن و امریکہ

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے مشترکہ طور پر زور دیا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ برلن میں ایک ملاقات کے بعد دونوں قائدین نے کہا کہ سن 2015 کے ایران نیوکلیئر معاہدے کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہییں۔ مغربی ممالک اور تہران کے درمیان کافی دنوں سے ویانا میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ امریکی صدر بھی کہہ چکے ہیں کہ ابھی 2015 کے معاہدہ کو دوبارہ بحال کرنے کی کوششوں کو ترک کرنے کا وقت نہیں آیا ہے۔