تہران ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے آج کہا کہ صدر فرانس ایمانیول میکرون کوشش کررہے ہیں کہ امریکہ کی جانب سے ایران کو بعض راحت رسانی اقدامات پیش کئے جائیں ۔ امریکی تحدیدات کے نتیجہ میں اور نیوکلیر معاہدہ سے دستبرداری کے نتیجہ میں ایران کی معیشت لڑکھڑانے لگی ہے ۔ چہارشنبہ کے دن انہوں نے صدارتی ویب سائیٹ پر کہا کہ دونوں فریقین ایک معاہدہ کی تکمیل کے قریب آگئے ہیں تاکہ سلگتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ 20مسائل ایسے ہیں جن پر ہم اختلاف کرتے ہیں ۔ ماضی میں یوروپی عوام سے بھی ان مسائل پر ہمارے اختلافات رہ چکے ہیں لیکن اب صرف تین مسائل باقی رہ گئے ہیں ۔ باقی تمام مسائل کی یکسوئی ہوچکی ہے ۔ تاہم کوئی قطعی معاہدہ طئے نہیں پایا ۔ ایران نے کہا کہ وہ 2015 ء میں سودے بازی کے ذریعہ امریکہ کے ساتھ اپنے نیوکلیر پروگرام پر معاہدہ کرنے کے قریب ہے ۔
