ایرانی نیوکلیر معاہدہ کیلئے 48گھنٹے اہم برطانوی میڈیا

   

لندن ۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ویانا میں جاری ایرانی نیوکلیر معاہدے کے لیے 48گھنٹے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق ویانا میں ایران کے ساتھ نیوکلیر مذاکرات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سہولت کار کے طور پر کام کرنے والے آئرش وزیر خارجہ سائمن کووینی نے بتایا کہ ہم ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے بھی ایک سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے نیوکلیر پروگرام پر عالمی معاہدہ 48 گھنٹوں کے اندر طے پا سکتا ہے۔