ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف مستعفی، صدر کی منظوری باقی

,

   

واشنگٹن ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے مستعفی ہونے کا خاص نوٹ لیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے جوادظریف کو ایک بدعنوان مذہبی مافیا کی اہم شخصیت قرار دیا۔ اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ ’’دیکھتے ہیں ظریف اپنے استعفیٰ پر کب تک قائم رہتے ہیں‘‘؟ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ظریف اور صدر روحانی دراصل ایک مذہب مافیا میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیتیں رہی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ تمام پالیسیاں خامنہ ای ہی بناتے ہیں اور تمام فیصلے بھی وہی کرتے ہیں تاہم امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی حکومت کو اپنے عوام کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔ یاد رہیکہ 51 سالہ جواد ظریف نے انسٹاگرام پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے لیکن اسے اب تک صدر روحانی نے منظور نہیں کیا ہے۔