اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کی انتہائی کشیدہ صورتحال میں دو روزہ دورہ پر روز پاکستان پہنچے ۔ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے اس امر کا اظہار اپنے ایک بیان میں کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دورہ موجودہ صورتحال میں بہت اہم ہے۔ایرانی وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورہ کے موقع پر پاکستانی حکام کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔سید عباس عراقچی کا یہ دورہ 26 اکتوبر کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔