ایرانی وزیر اطلاعات پر پابندی عائد :امریکہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔23 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایران میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف 5 روز تک جاری رہنے والے احتجاج کے دوران انٹرنیٹ بند کرنے پر ایران کے وزیر اطلاعات پر پابندیاں عائد کردیں۔’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران میں احتجاج کے دوران انٹرنیٹ کی بندش سے مظاہرین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کرکے حمایت حاصل کرنا مشکل ہوگیا تھا۔علاوہ ازیں انٹرنیٹ کی بندش سے ایران میں ہونے والے احتجاج کی شدت سے متعلق مصدقہ اطلاعات کا حصول بھی مشکل ہوگیا تھا۔تاہم ایران نے 2 روز قبل کہا تھا کہ انٹرنیٹ بحال کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔امریکی محکمے نے ایرانی وزیر کو سابق انٹیلی جنس عہدیدار قرار دیا جو اپوزیشن کارکنوں کے خلاف نگرانی میں ملوث رہے۔