تہران : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔فارس خبر رساں ایجنسی نے خطیب زادہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیرخارجہ کی ملاقاتوں کے پروگرام کو تبدیل کرنے کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کی صحت اچھی ہے اور وہ قرنطینہ میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔دو روز قبل ایرانی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 128 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔
