ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط

   

Ferty9 Clinic

تہران،13 جون(یو این آئی) ایران کے متعدد مقامات پر صیہونی فوجی جارحیت کے بعد (جن میں فوجی ہیڈ کوارٹرز، ایٹمی تنصیبات اور رہائشی عمارتیں شامل ہیں) جس کے نتیجے میں متعدد فوجی کمانڈرز، یونیورسٹی پروفیسر اور بے گناہ ایرانی خواتین اور بچے شہید اور زخمی ہوئے ، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں اس جارحانہ اقدام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا اور سلامتی کونسل سے فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملے اقوام متحدہ کے ایک آزاد رکن کی حیثیت سے ایران کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی اور ایران کے خلاف واضح جارحیت ہے ۔