ایرانی پاسداران انقلاب نے شارجہ جانے والا آئل ٹینکر روک لیا

   

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے آئل ٹینکر کو سمندر میں روک لیا ہے۔ ایران کے انقلابی گارڈز نیاتوار کے روز ٹوگو کے پرچم والے اس آئل ٹینکر کو روک لیا ہے جو متحدہ عرب امارات کے زیر انتظام تھا اور اس پر 1500 ٹن مارین گیس آئل لے جایا جا رہا تھا، یہ اطلاع برطانوی بحری سیکیورٹی کے ادارہ ایمبری نے دی ہے۔یہ آئل ٹینکر عراقی ساحل طرف سے مارین گیس آئل لے کر آ رہا تھا اور اسے شارجہ پہنچنا تھا جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے اسے ایرانی بندرگاہ بوشہر سے جنوب مغرب میں 61 سمندری میل کے فاصلے پر روک لیا۔برطانوی ادارے کے بقول یہ واقعہ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا نہیں ہے۔
نہ ہی اس کا جنگی سرگرمی سے تعلق تھا بلکہ اندازہ ہیکہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے اس آئل ٹینکر کو انسداد سمگلنگ کی کوشش میں دھر لیا گیا ہے۔ایمبری کے مطابق اس طرح کی کارروائیوں میں ایک تسلسل ہے۔ ایرانی پاسدران انقلاب سمندر کے راستے سمگلنگ روکنے کے نام پر اس طرح کی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ کیونکہ ایران کا تیل خطے میں سستا ترین ہے۔ اس کی وجہ اس پرلگی پابندیاں ہیں اور اسے کرنسی کی ضرورت رہتی ہے۔