ایرانی پاسداران انقلاب کا عین الاسد بیس کو نشانہ بنا نے کا اعتراف

   

تہران : ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی تنگسیری نے عراقی صوبے الانبار میں عین الاسد کے اڈے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ خیال رہے کہ اس اڈہ پر امریکی مشیر بھی موجود ہیں۔انہوں نے ایک پریس انٹرویو میں مزید کہا کہ عین الاسد اڈے کو نشانہ بنانا “ہمارے ردعمل کے نمونوں میں سے ایک ہے”۔ساتھ ہی انہوں نے خطے میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل نے واضح کیا تھا کہ فضائی دفاع نے ایک نامعلوم ڈرون کو روکا تھا جس نے کل شام الانبار میں عراقی فضائیہ کی کمان کے فضائی اڈے کے قریب جانے کی کوشش کی تھی۔ اس ڈرون طیارے کو “عین الاسد” بیس کے قریب سے مار گرایا گیا تھا۔عین الاسد بیس کو گذشتہ دو دنوں کے دوران متعدد بار میزائل حملوں کے علاوہ نامعلوم ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔