دبئی۔ 13 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران نے اپنی سرحدوں سے باہر کردستان ریجن میں عراقی سرزمین پر موجود ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے پہلی مرتبہ ڈرون طیاروں کا استعمال کیا ۔خبررساں ایجنسی ’’تسنیم‘‘ کے مطابق پاسداران انقلاب کی زمینی فوج نے جمعے کے روز ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے عراقی کردستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں مسلح گروپوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ بیان کے مطابق یہ اقدام ایران کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں حالیہ ’’دہشت گرد‘‘ کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
