ایرانی کپ کیلئے ٹیم کا اعلان

   

نئی دہلی۔ آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے سوراشٹرا کے خلاف ایرانی کپ 2022 کے میچ کے لیے ہندوستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس کی سربراہی ہندوستان کے ٹسٹ ماہر ہنوما وہاری کررہے ہیں۔ رانجی ٹرافی 2019-20 کی چمپئن سوراشٹرا کے خلاف یہ میچ 1 سے 5 اکتوبر تک راجکوٹ کے سوراشٹرا کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سوراشٹرا کے 2019-20 میں رانجی چمپئن بننے کے بعد کووڈ-19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ میچ نہیں کھیلا جا سکا۔ یہ ٹورنمنٹ تین سال بعد واپس آرہا ہے، جسے وبائی امراض کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیزکے مطابق، وہاری کے علاوہ ٹیم کے پاس میانک اگروال، پریانک پنچال، ابھیمانیو ایسوارن، یش دھول، سرفراز خان، یشسوی جیسوال کی شکل میں تجربہ کار اور نوجوان بیٹرس کا ایک اچھا امتزاج ہے۔