ایرانی ہیکرس نے امریکی حکومت کی ایجنسی کی ویب سائیٹ کو ہیک کردیا

   

واشنگٹن 5 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی حکومت کی ایک ایجنسی کی ویب سائیٹ میں گھس کر اسے ہیک کردیا گیا ۔ کہا جا رہا ہے کہ ایرانی ہیکرس نے یہ کام کیا ہے ۔ یہ کام امریکہ کے فضائی حملے میں ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے جواب میں کیا گیا ہے ۔ ویب سائیٹ پر ایک پیام دیا گیا ہے جں مے کہا گیا ہے کہ ’’ اللہ کے نام سے ‘‘ ۔ اس کے علاوہ ایک تصویر پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو انقلابی گارڈز پیٹ رہے ہیں۔