نیویارک: امریکی مرکزی تحقیقاتی ادارہ نے حال ہی میں امریکی کمپنیوں کو ارسال کردہ ایک رپورٹ میں ایرانی ہیکروں سے خبردار کیا ہے۔ ان ہیکروں نے ڈارک ویب کی سائٹس میں حساس معلومات تلاش کیں جو امریکی اور غیر ملکی تنظیموں سے چرائی گئی تھیں۔یہ معلومات مستقبل میں مذکورہ تنظیموں میں دراندازی کی کوششوں میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔امریکی چینل سی این این کے مطابق چند روز قبل جاری اس رپورٹ میں واضح کیا گیاہیکہ ایرانی ہیکروں نے ڈارک ویب کے فورموں پر بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ان فورموں پر مختلف نوعیت کی معلومات افشا کی جاتی ہیں مثلا ای میلز اور پتے وغیرہ۔امریکی ایف بی آئی نے تشویش ظاہر کی ہیکہ ایرانی ہیکروں کا گروپ ان معلومات کو مستقبل میں امریکی کمپنیوں کے نیٹ ورک میں دراندازی کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔