نئی دہلی 17 جون (یواین آئی) ایران اور اسرائیل کے درمیان فوجی تنازعہ کے پیش نظر وزارت خارجہ نے دونوں ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کے لیے یہاں اور سفارت خانوں میں کنٹرول روم قائم کیے ہیں۔وزارت خارجہ نے منگل کو کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان فوجی تنازع کے پیش نظر وزارت میں 24 گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔اس کنٹرول روم سے ٹول فری نمبر 1800118797 اور درج ذیل نمبرز +91-11-23012113، +91-11-23014104، +91-11-23017905 اور +91-9968291988 (WhatsApp) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔اس کے علاوہ تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے بھی 24 گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائن شروع کی ہے ۔ مندرجہ ذیل نمبرز پر کال کر سکتے ہیں: +98 9128109115، +98 9128109109۔ اس کے علاوہ +98 901044557، +98 9015993320، +91 8086871709 پر واٹس ایپ بھیجا جا سکتا ہے ۔اور زاہدان میں +98 9396356649 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ایران میں مقیم 1300 سے زائد طلباء نے حکومت سے انہیں بحفاظت نکالنے کی اپیل کی ہے ۔