بہت سے نکات پر اتفاق ہوا، امریکی صدر کا ردعمل
واشنگٹن ۔12؍اپریل ( ایجنسیز )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ملاقات بہت اچھی رہی اور بہت سے نکات پر اتفاق ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور امریکہ میں مذاکرات اچھے رہے، بہت سے نکات پر اتفاق بھی ہوا ہے جو نکتہ زیادہ مسئلے والا ہے یعنی ایران کے جوہری پروگرام کے ساتھ اسی پر اتفاق نہیں ہوا۔دوسری جانب ایران مذاکرات کے بعد امریکی وفد کا کوئی رکن پاکستان میں نہیں رکا۔اسلام آباد میں امریکہ سے مذاکرات کے بعد ایرانی وفد بھی واپس ایران روانہ ہوگیا ہے۔ساتھ ہی ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران پیسہ چاہتا ہے اور سب سے اہم ایران جوہری ہتھیار چاہتا ہے۔ ہم پوری طرح تیار اور مسلح ہیں۔ مناسب وقت پر ہماری فوج ایران میں جو کچھ بچا ہے ختم کر دے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی بہترین بحریہ ہے اور کسی وقت میں ہم ہرمز سے سب کو آنے جانے کی اجازت دینے کی بنیاد پر پہنچ جائیں گے۔ ایران نے ایسا نہیں ہونے دیا کہا وہاں بارودی سرنگ ہے جس کے بارے میں ایران کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔H/A