ایران ،سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کیلئے تیار

   

تہران : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ “سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کے لئے تیار ہیں”۔سپٹنک کی خبر کے مطابق حسین امیر عبدالہیان نے قطر ذرائع ابلاغ کے لئے انٹرویو میں سعودی عرب کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ریاض انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات مثبت شکل میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کے لئے تیار ہیں۔ زمانہ قریب میں ایران کے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے سعودی عرب کے شہر جدّہ پہنچ جائیں گے۔ دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے یہ ایک اہم قدم ہے۔عبدالہیان نے کہا ہے کہ ریاض انتظامیہ علاقائی مسائل کو حل کرنے کی خواہش مند ہے اور ایران بھی علاقائی تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔ ہم علاقائی مسائل کے حل کے لئے سعودی عرب، ترکی اور مصر کے ساتھ تعاون اور مذاکرات کو اہمیت دیتے ہیں۔