ایران :البرز میں شدید برفباری،10کوہ پیما ہلاک

   

تہران : ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں واقع پہاڑی علاقے میں شدید برف باری کے نتیجے میں10 کوہ پیما ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے ہیں۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن کے مطابق جمعہ کو دو افراد کی ہلاکت ہوئی تھی اور متعدد کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے۔ ہفتے کے روز مزید خاندانوں نے حکام سے رابطہ کیا ہے اور انھوں نے اپنے رشتے دار بعض کوہ پیماؤں کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی ہے۔تہران کی ایک مقامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اب لاپتاہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ان کی تلاش کے لیے ہفتے کی شام امدادی سرگرمیاں روک دی گئی تھیں اور اب یہ اتوار کو دوبارہ شروع کی جائیں گی۔