ایران امریکی پابندیاں ہٹائے جانے کا منتظر : ٹرمپ

   

واشنگٹن ۔ 7 نومبر (ایجنسیز) ایران پوچھ رہا ہے کہ کیا اس کے خلاف امریکی پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وائیٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پوچھ رہا ہیکہ کیا پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔ ایران پر امریکی پابندیاں بہت زیادہ سخت ہیں جن کی وجہ سے ان کیلئے وہ کرنا مشکل ہو گیا ہے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ میں ایران کے مشن نے اس پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای نے پیر کو کہا تھا کہ جب تک واشنگٹن اسرائیل کی حمایت اور شرقِ اوسط میں فوجی مراکز اور مداخلت برقرار رکھے گا،تب تک ایران اور امریکہ کے درمیان تعاون ممکن نہیں۔

پُراسرار وائٹ پاؤڈر کے باعث کئی افراد بیمار
واشنگٹن، 7 نومبر (یو این آئی) امریکی ریاست میری لینڈ کے فوجی اڈہ پر پُراسرار وائٹ پاؤڈر سے بھرا پیکٹ کھولنے سے کئی افراد بیمار ہوگئے جبکہ متعدد کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ واشنگٹن ڈی سی کے قریب واقع جوائنٹ بیس اینڈریوز سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایک شخص نے مشکوک پیکٹ کھولا تو فوجی اڈہ کی ایک عمارت کو ہنگامی طور پر خالی کروانا پڑا۔ احتیاطاً عمارت اور اس سے ملحقہ عمارت کو خالی کروا لیا گیا اور علاقہ کو چاروں اطراف سے محفوظ کر لیا گیا۔ فوجی اڈہ سے کئی افراد کو میلکم گروو میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا، ان کی بیماری کی شدت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

یاد رہے کہ جنوری میں اپنی دوسری مدتِ صدارت شروع ہونے کے بعد ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں عائد کر دیں۔ جون میں اسرائیل۔ایران جنگ کے دوران امریکہ نے ایران کے جوہری مراکز پر بمباری کی تھی۔ایران۔امریکہ جوہری مذاکرات کے پانچ ادوار ہو چکے ہیں تاہم فریقین کسی نتیجہ یا معاہدہ تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ امریکہ سمیت مغربی طاقتیں چاہتی ہیں کہ ایران یورینیم کی افزودگی کو صفر پر لے جائے جبکہ تہران نے یہ مطالبہ واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔