ایران امن پر عقیدہ رکھنے کیساتھ ساتھ عظیم فوجی طاقت کا بھی مالک :ایرانی کمانڈر

   

تہران، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی فوج کے سربراہ نے پیر کو کہا کہ علاقائی دشمنوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امن کے اصول پر یقین رکھتا ہے لیکن وہ ایک زبردست فوجی طاقت کا بھی مالک ہے ۔فوجی کمانڈر نے یہ بیان ابوموسی شہر میں تعینات فوجی تیاریوں کے جائزہ لینے کے موقع پر دیا۔اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (ارنا) نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ خلیج فارس کے جزائر کی سیکورٹی بہتر ین فوج اور جدید فوجی وسائل سے حاصل کی ہے اور اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی سلامتی ہماری مسلح فوج کی قربانی اور صلاحیت سے ممکن ہوسکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ علاقائی ممالک نے خلیج فارس میں امریکہ کو اڈہ فراہم کرنے کی دعوت دی۔ علاقائی دشمن بہتر طور سے جانتے ہیں کہ ایران امن پر عقیدہ رکھنے کیساتھ ساتھ عظیم فوجی طاقت کا بھی مالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے امن اور دوستی کا خواہا ں رہا ہے ۔جنگی مشق اسی مقصدکوحاصل کرنے کیلئے کی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام علاقائی ممالک کو ساتھ آنا چاہئے ۔ باہری طاقتیں اس مقصد کے حصول میں رکاوٹ ہیں۔