ایران اور اتحادیوں کو منہ توڑ جواب دینگے: اسرائیل

   

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے ایران اور اس کیاتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ تل ابیب کے مفادات پر کسی بھی حملے کے بارے میں انتہائی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے رد عمل کی سطح اور تمام منصوبے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔یہ انتباہ 3 جنوری 2020 کو بغداد میں امریکی آپریشن میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ایک سال گزرنے سے چند روز پہلے سامنے آیا ہے۔دو ہفتے قبل امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا تھا کہ تہران کے بغیر ایرانی ملیشیا کی طرف سے کوئی بھی کارروائی باعث تشویش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایران نے ان گروہوں کو جدید اسلحہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران محسن فخری زادہ کے قتل سے شرمندہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملہ کرکے جواب دے گا۔3 دسمبر کو ایرانی میڈیا نے اطلاع دی کہ ممتاز ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار اسرائیل میں بنایا گیا تھا۔