ایران اور نیوکلیئر ایجنسی کے درمیان یورینیم کا مسئلہ حل

   

تہران : ایرانی میڈیا نے منگل کو خبر دی ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کے ساتھ اس جوہری مسئلے کو حل کر لیا ہے جس کے باعث ایران کی ایک سائٹ میں مقررہ حد سے زیادہ افزودہ یورینیم کے ذرات کی موجودگی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی تھیں۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘مہر’ کے مطابق ، ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ 83.7 افزودگی والے یورینیم کے ذرات کی دریافت کے حوالے سے ایجنسی کا مبینہ کیس بھی بند کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی ایجنسی اگلے ہفتے اپنے 35 ملکی بورڈ آف گورنرز کے باقاعدہ اجلاس سے قبل اس ہفتے ایران کے بارے میں سہ ماہی رپورٹیں جاری کرنے والی ہے۔