ایران اور پاکستان سے ایک ہی دن میں 12 ہزار سے زائد افغان پناہ گزینوں کی جبری واپسی

   

کابل، 10 نومبر (آئی اے این ایس) طالبان کے نائب ترجمان حمد اللہ فترت کے مطابق ایران اور پاکستان سے 12,666 افغان مہاجرین کو جبراً وطن واپس بھیجا گیا۔ یہ تعداد 2194 خاندانوں پر مشتمل ہے۔افغان مہاجرین نیمروز کے پلِ ابریشم، قندھار کے سپین بولدک، ہلمند کے بہرامچہ، ہرات کے اسلام قلعہ اور ننگرہار کے طورخم کے راستے افغانستان پہنچے۔ ترجمان کے مطابق 1609 خاندانوں (10,533 افراد) کو اْن کے آبائی علاقوں تک منتقل کردیا گیا جبکہ 1966 افرادکو امداد فراہم کی گئی۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے واپس آنے والوں کو 1665 سم کارڈ بھی دیے۔ اس سے ایک روز قبل بھی 12,455 افغان مہاجرین کو ایران اور پاکستان سے جبراً نکال کر افغانستان بھیجا گیا تھا۔اکتوبر میں افغان مہاجرین نے پاکستان میں سخت کارروائی، گرفتاریاں، پناہ گاہوں کی مسماری اور موسمِ سرما کے آغازکے باعث سنگین خدشات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اپیل کی کہ گھروں کے انہدام اور جبری واپسی کو کم ازکم سردیوں تک مؤخر کیا جائے۔