ایران اور چین سے واپس بڈگام کے 41 افراد کو کورونا وائرس نہیں

   

Ferty9 Clinic

سرینگر ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے ضلع بڈگام کے رہنے والے تمام 41 افراد کا کورونا وائرس ٹسٹ منفی پایا گیا جو حال ہی میں چین اور ایران سے واپس ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیشن طارق حسین غنی نے کہا کہ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تمام 41 افراد کی جانچ منفی پائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام 41 افراد کو 28 دنوں تک علحدہ وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے مشتبہ افراد کی جانچ کیلئے 80 بستروں پر مشتمل 9 علحدہ وارڈس ضلع میں قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرینگر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر جانچ کیلئے نقائص سے پاک انتظامات کئے گئے۔