تہران 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت چین کے زیرانتظام ایک تیل کمپنی نے 5 کھرب امریکی ڈالر مالیتی معاہدہ سے بے تعلقی اختیار کرلی ہے جس کے تحت ایران کے زبردست ساحل کے قریب قدرتی گیس کے کنویں سے گیاس کی پیداوار کی جائے گی۔ اِس سلسلہ میں کمپنی کے ساتھ حکومت چین اور حکومت ایران کا معاہدہ ہوچکا ہے۔ جنوبی فارس تیل کے کنویں کا معاہدہ اِس معاہدہ کا عنوان رکھا گیا ہے۔
