ایران اور یورپی طاقتیں ترکیہ میں مذاکرات کریں گی

   

استنبول : 16 مئی ( ایجنسیز ) استنبول میں ایران اور یورپی طاقتوں کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ یہ ملاقات ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اس وارننگ کے بعد ہو رہی ہے جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر یورپی طاقتوں نے ایران پر اقوام متحدہ کی وہ پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی کوشش کی جو 2015 کے معاہدہ کے تحت ہٹائی دی گئی تھیں تو اس سے ‘ناقابل واپسی’ نتائج برآمد ہوں گے۔یہ معاہدہ جسے E3 کہا جاتا ہے، چین، روس اور امریکہ کے ساتھ طے پایا تھا۔لیکن 2018 میں، صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ حکومت میں یکطرفہ طور پر اس معاہدہ کو منسوخ کر دیا اور ایران کے بینکاری سیکٹرپر اور تیل کی برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی تھیں۔