ایران بالسٹک میزائل کی حد میں اضافہ نہیں کرے گا

   

تہران ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سینئر سیکوریٹی عہدیدار نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا اپنے میزائل سسٹم کی حد میں مزید اضافہ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی پر بھی ایران کی اعلیٰ سطحی سیکوریٹی ایجنسی کے سکریٹری علی شمکھانی کا ایک بیان نشر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہیکہ ایران اپنے میزائل رینج میں اضافہ کا منصوبہ نہیں رکھتا۔ 2017ء میں ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے کہا تھا کہ ملک کے سپریم قائد نے بالسٹک میزائل کی حد کو 2000 کیلو میٹر تک محدود کردیا ہے۔