ایران بیانات نہیں صرف عمل کا خواہاں : خامنہ ای

   

تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران بیانات نہیں صرف عمل چاہتا ہے، نیوکلیئر معاہدے کے فریقین نے اگر معاہدیپر عمل کا مظاہرہ کیا تو ایران بھی عمل کرے گا۔ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ عالمی نیوکلیئر معاہدے کے تحت فریقین نے بہت سے وعدے کئے جنہیں بعد میں توڑا گیا اور ان وعدوں کے برعکس اقدامات اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران صرف عمل چاہتا ہے، اگر نیوکلیئر معاہدہ کے فریقین نے معاہدے پر عمل کا مظاہرہ کیا تو ایران بھی کرے گا ۔