ایران: تیل مہنگا ہونے پر مظاہرے‘ دوہلاک‘ انٹر نیٹ سہولت مسدود

,

   

تہران: ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کے سبب ملک بھر میں مظاہرے ہوئے ہیں جن میں کئی لوگ ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔ایران کے عظیم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کی جانب سے پٹرول میں قیمت میں ضافہ کی حمایت کی ہے۔

 

YouTube video

انہوں نے کہا کیہ مظاہروں کے دوران غنڈوں نے عوام و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ حکومت نے مظاہروں پر قابو پانے اور مظاہرین کے درمیان رابطہ روکنے کے لئے ملک بھر میں انٹر نیٹ سرویس مسددو کردی ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے ٹی وی پراپنے خطاب میں کہا کہ ان مظاہروں کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں تلف ہوگئی ہیں۔ تشدد کی بعض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس مظاہرین کو قابو میں کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کررہی ہے اور بعض مقامات پر ہجوم املاک کو نظر آتش کرتا نظر آرہا ہے۔واض ح رہے کہ ایران میں نئی قیمت کے مطابق پٹرول15000ریال فی لیٹر ہوگیا ہے۔ جو کہ دنیا بھر کے اقل ترین پٹرول میں شامل ہے۔ اگر اس کا موازانہ ہندوستان سے کیاجائے تو ایران میں تیل کم از کم پانچ گنا سستا ہے۔