ایران جنگی جرائم کے مرتکبین کو عالمی عدالت میں لانے کوشاں

   

تہران : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ غزہ میں ہوئے جرائم کے ذمے داروں کی استفسار کروانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، وزیر خارجہ نے تہران میں امور خارجہ کی عمارت میں گزشتہ روز ایک پروگرام میں غیر ملکی سفیروں اور دیگر سفارتی اہلکاروں سے خطاب کیا۔ اسرائیل کے سول قتل عام پر اشارہ کرتے ہوئے عبدالہیان نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد جرائم میں ملوث لیڈروں اور ذمہ داروں کو عالمی عدالت میں پیش کرنے لیے ایران کوششیں جاری رکھے گا،جاری کوششوں کے نتیجے میں جنگ بندی بحال ہونے سے امید کرتے ہیں کہ غزہ اور مغربی کنارے میں نہتے انسانوں ،خواتین اور بچوں کا وحشیانہ قتل عام رک جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہ امریکہ نے خطے کی مزاحمتی قوتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے ہم سے کئی بار رجوع کیا مگر میں کہہ دوں کہ ایران ان قوتوں کا نگراں نہیں ہے البتہ امریکہ نے تاحال اس جنگ میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔