اوٹاوا :12 مارچ (یو این آئی) کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لے گا۔ ایک بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ ایران جنگ پر کینیڈا کا مؤقف واضح ہے ، کینیڈا ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لے گا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو ایرانی جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی برآمد کو روکیں۔ کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جی سیون ممالک ایران میں کشیدگی میں کمی کا مشترکہ مؤقف تلاش کریں گے ۔