ایران جنگ پر صدرٹرمپ کو بیدخل کیا جائے : ڈیموکریٹس

   

واشنگٹن 6 اپریل ( ایجنسیز ) امریکی کانگریس کے کئی ڈیموکریٹ ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی دستور کی 25 ویں ترمیم کے دفعہ 4 کا استعمال کرتے ہوئے ایران جنگ کی پاداش میں ٹرمپ کو عہدہ سے بیدخل کیا جانا چاہئے ۔ ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے ایکس پر لکھا کہ ٹرمپ پہلے ہی ہزاروں افراد کو ہلاک کرچکے ہیں اور وہ مزید ہزاروںکو ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔ ایک اور سینیٹر ٹیم کین نے کہا کہ ٹرمپ کی جو زبان ہے وہ شرمناک ہے ۔