ایران حوثیوں کی مدد بند کرے: امریکی وزیرِ دفاع

   

واشنگٹن : امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے تنبیہ کی ہے کہ ایران حوثیوں کی مدد بند کرے، حوثیوں کے حملے خطرناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ یہ بات امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے بحیرہ احمر کی شپنگ لین میں حوثیوں کے حملوں کے معاملہ پر ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملوں کے معاملہ سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، جو بین الاقوامی ریسپانس کا حق رکھتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسئلے سے نمٹنے کے لیے منگل کو ورچوئل اجلاس بلایا گیا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے وزراء شرکت کریں گے۔