تہران : ایرانی مذہبی رہنما خامنہ ای نے 5 ہزار سے زائد قیدیوں کی معافی اور سزاؤں میں تخفیف کے بل کی منظوری دے دی۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی نے عسکری اور شہری عدالتوں کی جانب سے دی گئی 5 ہزار 156 قیدیوں کی دی گئی۔ سزاؤں میں نرمی اور ان کو معافی دینے کی تجویز پیش کی تھی،جسے خامنہ ای نے قبول کر لیا۔ خبررساں اداروںکے مطابق عام معافی کا یہ بل تمام شہری عدالتوں اور فوجداری عدالتوں کی جانب سے سزاپانے والے قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی منشور کی110 شق کی رو سے خامنہ ای کو قیدیوں کو عام معافی دینے کا اختیار حاصل ہے۔
