ایران خطے میں اشتعال انگیزی پھیلا سکتا ہے:امریکی بحریہ

   

تہران ۔ /29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )امریکی بحریہ کے قائم مقام وزیر تھامس موڈلے نے کہاہے کہ نسبتا پرسکون صورت حال کے باوجود ایران مستقبل میں خطے میں آبنائے ہرمز اور دیگر جگہوں پراشتعال انگیز کارروائیاں کر سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں مل رہا جس سے محسوس ہو کہ ایرانی قیادت کے رجحان میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہے ، یا کوئی ایسی بات کا پتہ چلے کہ وہ اپنی کارستانیوں کا سلسلہ روک دیں گے، ما سوائے اس صورت میں کہ وہاں کا نظام تبدیل ہو جائے۔