تہران : ایران میں ہزاروں افراد دریا کی بحالی کے لیے سڑکوں پرنکل آئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے شہراصفہان میں ہزاروں افراد نے دریا ئے زیاندے کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ ہزاروں مظاہرین نے ’اصفہان کوسانسیں واپس دو‘اور’ہمارا دریا واپس کرو‘کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ اصفہان کے کسان اورشہری دریا کی بحالی کے لیے ایک ہفتے سے احتجاج کررہے ہیں۔دریا کے خشک ہونے سے ماحول پرمنفی اثرات کے ساتھ ساتھ سیکڑوں افراد روزگارسے بھی محروم ہوگئے ہیں۔