ایران : دو خواتین کو سزائے موت

   

تہران : ایران میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 خواتین کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے ۔ اس سزاء کی بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر مذمت کی جارہی ہے ۔ حکام نے زہرا حمدانی اور الہام چوبدار پر کرپشن آن ارتھ کا الزام عائد کیا تھا ۔ یہ اصطلاح اکثر ایرانی حکومت کے خلاف کام کرنے کی کوشش کو بیان کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمین نے نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو ورغلایا۔