ایران: روسی لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریداری کو حتمی شکل

   

لندن : ایک ایسے وقت میں جب تہران اور ماسکو کے درمیان فوجی تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے، ایران نے روسی ساختہ سخوئی ایس یو۔35 لڑاکا جیٹ طیارہ اور ہیلی کاپٹرز کی وصولی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ایران کے نائب وزیر دفاع مہدی فراہی نے کہا کہ، سخوئی ایس یو۔35، فائٹر جیٹ، مل می۔ 28 لڑاکا ہیلی کاپٹرزاور یاک۔130 جیٹ ٹرینرز کو ایران کی فوج کے جنگی یونٹس میں شامل کرنے کے منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔تسنیم کی رپورٹ میں اس معاہدے کے بارے میں روس کی کوئی تصدیق شامل نہیں ہے۔ایران کی ایئر فورس کے پاس روسی جیٹ طیاروں اور 1979 کے انقلاب سے قبل حاصل کیے گئے پرانے امریکی ماڈلز سمیت صرف چند درجن لڑاکا طیارے ہیں۔ایران نے 2018 میں کہا تھا کہ اس نے اپنی ایئر فورس میں مقامی طور پر ڈیزائن کیے گئے کوہسار فائٹرز استعمال کرنے کے لیے ان کی پروڈکشن شروع کر دی ہے۔