واشنگٹن: امریکہ نے ایران کے ساتھ سودا کرنے کے الزام میں ایک ہندوستانی کمپنی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ بائیڈن حکومت نے ایران سے ہزاروں کروڑ روپے کے پٹرولیم اور کیمیکل مصنوعات خریدنے والی جنوبی اور مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والی 8 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جن میں ایک ممبئی میں واقع ہندوستانی کمپنی کا نام بھی شامل ہے، جس کا نام تِبال جی پٹرو کیم پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب کسی ہندوستانی کمپنی پر امریکہ نے یہ کارروائی کی ہے۔