کولہاپور،26اپریل(سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف)کے ذریعہ ایران سے لائے گئے 38سالہ شخص،جسے راجستھان میں قرنطینہ میں رکھاگیاتھا وہ اتوار کو آئی رپورٹ میں کورونا پازیٹو پایا گیا ہے ۔ڈاکٹر میناکشی گجبھئے کے مطابق راجستھان کے قرنطینہ کیمپ سے آئے چار افراد کو آج صبح شہر میں چھترپتی پرمیلا راجے اسپتال میں داخل کرایاگیا۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داخل کرائے گئے تین لوگوں کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹو آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پچھلے 19دنوں سے کورونا انفیکشن کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا تھا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینو دیشمکھ نے بتایا کہ 15دن پہلے طیارے سے ایران سے لائے گئے مہاراشٹر کے کُل دس لوگوں کو راجستھان میں قرنطینہ میں رکھاگیاتھا۔ان میں سے چار کولہاپور کے رہنے والے آج صبح شہر میں واپس لوٹے ہیں۔
