ایران سے نمٹنے یورپ میں امریکی میزائل دفاعی نظام ضروری: امریکہ

   

واشنگٹن،17جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ ایران جیسے ملکوں سے خطرے کے شبہ کے پیش نظر یورپ میں میزائل دفاعی نظام تعینات کیاگیا ہے ۔ میزائل دفاعی تجزیہ (ایم ڈی آر 2019)کے دوران امریکی حکام نے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا،‘‘یورپ میں تعینات ہمارے میزائل دفاعی نظام کا اہم مقصد ایران جیسے ’مکار‘ ملکوں کے خطروں سے نمٹنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دفاعی نظام کو تعینات کرنے کے سلسلے میں روس اور چین سمیت سبھی ملکوں کے تئیں شفاف رہا ہے ،اس بار ایم ڈی آر میں نئی حکمت عملی کو شامل کیا جائے گا۔