واشنگٹن۔15جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کو فون کر کے مغربی ایشیا کی تازہ صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزارت خارجہ نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔ ترجمان مورگن اورٹاگس نے بیان جاری کرکے کہاکہ پومپیو نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان نیتن یاہو سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے پرعزم ہے۔5 جنوری کو ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ جوائنٹ ایکشن پلان (جے سی پی او اے ) کے تحت خاص طور پر یورینیم کی افزودگی کے قابل قبول سطح پر وعدوں کے باقی حصے کو چھوڑ دے گا۔ سال 2015 میں ایران، چین، فرانس جرمنی، روس، برطانیہ اور امریکہ نے نیوکلیئر معاہدے پر دستخط کئے تھے لیکن 2018 ء میں امریکہ نے اس سے باہر آنے کا فیصلہ لیا اور ایران پر پابندی لگا دی تھی۔جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے منگل کو ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ان کے پاس جے سی پی او اے کو چلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔ روس نے اس منظر نامہ کی مخالفت کی جبکہ کینیڈا نے معاہدے کو لاگو کرنے کیلئے ایران کو واپس لانے کے مقصد سے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنے کی پیروی کی۔قابل غور ہے کہ امریکہ کی طرف سے بغداد میں راکٹ سے حملہ کرکے ایران کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو مارنے کے بعد ایران نے بھی عراق میں امریکی ائیر بیس پر میزائیل سے حملے کئے تھے ۔