رشتہ داروں نے استقبال کیا ‘ ائیر پورٹ پر جذبانی مناظر
نئی دہلی ۔17؍جنوری ( ایجنسیز ) عوام احتجاج سے متاثرہ ایران میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو لیکر ایک طیارہ جمعہ کو دیر گئے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ آنے والوں نے وزارت خارجہ اور تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کے مشورے پر عمل کیا۔ تہران سے واپس ہندوستانیوں میں طلباء، زائرین، کاروباری افراد اور سیاح شامل تھے ۔ واپس آنے والوں نے ایران میں بگڑتے ہوئے حالات کو بیان کیا جس میں مظاہروں، نقل و حرکت پر پابندیاں اور مواصلاتی بلیک آؤٹ شامل ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ وہاں کے حالات خراب ہیں۔ حکومت ہند اپنے شہریوں کیلئے بہت تعاون کر رہی ہے اور سفارت خانے نے ہمیں جلد از جلد ایران چھوڑنے کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ ایک اور شہری نے حالیہ ہفتوں میں ایران میں عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے احساس کے بارے میں بتایا۔ ہم وہاں ایک ماہ سے تھے لیکن ہمیں صرف پچھلے ایک یا دو ہفتوں سے مسائل کا سامنا تھا۔ ایک کشمیری جو ایران سے واپس آیا اس نے بتا یا کہ وہاں ہونے والے احتجاج خطرناک تھے۔ حکومت ہندنے بہت اچھی کوشش کی ہے اور طلباء کو واپس لایا ہے۔ ایران سے آمد پراہل خانہ بے چینی سے انتظار کر رہے تھے جو کچھ دنوں سے انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے اپنے رشتہ داروں سے رابطہ میں نہیں تھے۔ ایک شخص جو اپنے رشتہ دار کا انتظار کر رہا تھا جو ایران یاترا پر گئی تھی نے کہا کہ خاندان کو نئی دہلی کے جواب سے اعتماد پیدا ہوا۔ایک اور رشتہ دارنے کہا کہ انٹرنیٹ بند تھا اور ہم کسی بھی طرح سے رابطہ کرنے کے قابل نہیں تھے۔ہمیں بہت خوشی ہے کہ وہ بحفاظت ہندوستان واپس آ گئے۔