ایران شامیوں اور یمنیوں کے قتل میں ملوث : فائزہ رفسنجانی

   

تہران : ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی نے اپنے ایک حیران کن بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ایرانی نظام حکومت شامیوں اور یمنیوں کے قتل میں ملوث ہے۔یہ انکشاف پیر کو ’’ایران آبزرویٹری‘‘کو دیے گئے انٹرویو میں سامنے آیا۔ سابقہ رکن پارلیمنٹ نے باور کرایا کہ ان کا ملک پانچ لاکھ شامیوں کو موت کی نیند سلانے میں ملوث ہے۔ مزید یہ کہ تہران حوثیوں کی سپورٹ کے ذریعے یمنیوں کی ہلاکت کا بھی سبب ہے۔