واشنگٹن : امریکہ نے ایران سے کہا ہے کہ ایران عدالتی حکم پر قبضہ میں لیے گئے ایک آئل ٹینکر کا قبضہ فوری طور پر ختم کرے اور اسے جانے دے۔ ایک ایسے موقع پر جب امریکہ اور برطانیہ نے بحیرہ احمرمیں تجارتی جہازوں پر مسلسل ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف عسکری کارروائی کی ہے، امریکہ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ خلیج عدن سے قبضہ میں لیے گئے آئل ٹینکر کو فوری طور پر چھوڑے۔ جمعرات کے روز واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان وینڈت پٹیل نے کہا کہ ایرانی حکومت ہر حال میں اور فوری طور پر جہاز اور اس کے عملے کو رہا کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا، ”تجارتی جہاز پر غیرقانونی قبضہ عالمی تجارت کو روکنے کے ایرانی رویے اور ایرانی پشت پناہی کی عکاسی کرتا ہے۔ پیٹل نے کہا کہ ایران اور ایرانی حمایت یافتہ سرگرمیاں عالمی اقتصیادت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور انہیں ہر حال میں رکنا چاہیے۔ محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ امریکہ ایران کے عدم استحکام کے باعث رویے اور اقدامات کے معاملہ کو ہر حال میں روکنے کے لیے متحرک کردار ادا کرے گا۔
